بھارت کیخلاف کیس کیلئے قانونی ٹیم کی تیاریاں جاری

0

لاہور(امت نیوز)پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاہدے کو توڑنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف کئے گئے پی سی بی کے کیس میں بھرپور دلائل دینے کیلئے پی سی بی کی قانونی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ،پی سی بی ٹیم کی کوشش ہے کہ کیس کی سماعت کرنے والی آئی سی سی کی ٹیم کے روبرو پی سی بی کا موقف بھرپور طریقہ سے پیش کیا جائے اور اس سلسلہ میں تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ پی سی بی کے نئے چیئرمین احسان مانی کو بھی اس سلسلہ میں مکمل طور پر بریف کیا گیا ہے،پی سی بی کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف آئی سی سی میں کئے گئے کیس کی تین روزہ سماعت یکم اکتوبر سے تین اکتوبر تک آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دوبئی میں ہوگی،کیس میں پی سی بی کی نمائندگی خواجہ احمد حسین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان،ان کے وکلاءاور پی سی بی جی ایم لیگل سلمان نصیر کریںگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More