ملزم کی گرفتاری کے باوجود واٹر بورڈ نے غیر قانونی کنکشنز منقطع نہیں کئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں غیر قانونی پانی کنکشن لگانے کے ملزم کی گرفتاری کے باوجود واٹربورڈ نے تاحال مذکورہ کنکشنز منقطع نہیں کئے ، جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ملزم صالحین ضمانت پر رہا ئی کے بعد دوبارہ کنکشنز کی فراہمی کے لیے سرگرم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر نمبر 10الفتح کالونی میں پولیس نے 23ستمبر کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضیا پمپنگ اسٹیشن سے اورنگی میں پانی کی سپلائی لائن کے والو نمبر1کشمیر ٹائون اسلام نگر میں غیر قانونی کنکشن کرنے کے الزام میں ملزم صالحین عرف صلو کو ساتھی سمیت گرفتار کیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ کئی برس سے واٹر بورڈ اور پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے اورنگی ٹائون میں ہزاروں غیر قانونی کنکشن لگانے میں ملوث اور مذکورہ غیر قانونی کنکشن کی مد میں حاصل ہونے والی رقم میں سے پولیس اور واٹر بورڈ کے عملے کو بھی دے چکا ہے، بعدازاں ملزم کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی تاہم ضیا پمپنگ اسٹیشن سے اورنگی ٹاون میں سپلائی ہونے والی پانی کی لائن پر ہو نے والے ہزاروں غیر قانونی کنکشن اب بھی مو جود ہیں جس کی وجہ سے الفتح کالونی میں علاقہ مکینوں نے واٹر بورڈ کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ لائن پر مو جود غیر قانونی کنکشن کو کاٹ کر لائن کو پانی مافیا سے محفوظ بنایا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو پانی کی سپلا ئی منصفانہ بنائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More