3عرب ممالک سے پیٹریاٹ میزائل واپس لینے کاامریکی فیصلہ

0

واشنگٹن ڈی سی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے 3 عرب ممالک میں موجود اپنے پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میزائل نظام کی واپسی کی وجہ انہیں اپ گریڈ کرنا اور چین اور روس پر توجہ مرکوز کرنا بتائی گئی ہے۔محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مشرق وسطی میں 3عرب ملکوں کو دیا گیا پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس لیاجارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ کا اگلا مرکز چین اور روس ہیں،نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پینٹاگون کویت، اردن اور بحرین میں موجود اپنے4 پیٹریاٹ سسٹم واپس لانے کی تیاری کررہا ہے۔ سسٹم کی واپسی ایک یا دو ماہ کے اندر اندر کرلی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More