پاکستان-روس میں 10ارب ڈالر کا گیس معاہدہ

0

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک روس تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، پاکستان اور روس نے 10 ارب ڈالر گیس کا معاہدہ کر لیا ہے مفاہمت کی یادداشت پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں دستخط کئے گئے، ایم او یو پر پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری شیر افغان اور روس کی وزارت توانائی کے اعلیٰ افسر نے دستخط کیے۔نجی ٹی وی کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان روس سے 50کروڑ سے 1ارب مکعب فٹ گیس یومیہ درآمد کریگا، اس سلسلے میں ‏روس سمندر کے راستے گیس فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائے گا۔ رپورٹ کے مطابق‏پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More