سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بھارتی شہری کی لاش حوالے

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتے ہوئے پاکستان آنے والی بھارتی بزرگ شہری بلوندر سنگھ کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی ہے۔پاکستان رینجرز کے مطابق بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس اور امرتسر کے ڈپٹی کمشنر نے اطلاع دی تھی کہ ان کا ایک شہری بلوندر سنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ہے۔بھارتی اطلاع پر پاکستان رینجرز پنجاب نے اس مقام پر جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے تلاش شروع کی، مادھوپور ہیڈورکس کے علاقے سے لاش مل گئی جس کی اطلاع بی ایس ایف انڈیا کودی گئی، لاش کی شناخت کے بعد لاہورکے واہگہ بارڈرپر بلوندرسنگھ کی لاش بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی۔واضح رہے کہ بلوندرسنگھ بھارتی علاقے رامداد کے ایک گاؤں کا رہنے والا تھا، اس کے بیٹے نے گزشتہ روز پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ کے دوران لاش کی شناخت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More