نماز کیلئے مسجد کا ہونا ضروری نہیں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار
نئی دہلی(امت نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے 1994 کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز کی ادائیگی کہیں بھی ہوسکتی ہے اور اس کے لیے مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے۔اخبا ر انڈین ایکسپریس کے مطابق 3 رکنی بینچ نے دو، ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا اور1994 کے اسمٰعیل فاروق کیس کی نظرثانی اپیل کو لارجر بینچ بھیجنے کی استدعا مسترد کردی جس سے عدالت کے لیے ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے تنازع کا معاملہ سننا آسان ہوگیا ہےجس کی سماعت29اکتوبر سے ہوگی۔جسٹس اشوک بھوشن نے بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا اور اپنی طرف سے اکثریتی فیصلہ دیتے ہوئے مزید وضاحت کی کہ بابری مسجدی کیس کا فیصلہ اس کے اپنے حقائق پر کیا جائے گا، اسماعیل فاروقی فیصلہ کا مقدمہ پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔