سیمنٹ کی بوری80روپے مہنگی کردی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں80 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔یہ اضافہ منی بجٹ کو جواز بنا کر کیا گیا ہے۔سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف سعید نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں جو فیکٹری مالکان نے منی بجٹ کاجواز بنا کر کیا ہےاور اس اضافے سے مکان بنانے والوں کے لیے مہنگائی عذاب بن جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری مالکان نے حکومت کی منظوری کےبغیر قیمت بڑھادی جس کےبعد سیمنٹ کی بوری 520کی بجائے 600 روپے کی ہوجائےگی ۔