حب (نمائندہ امت) ساکران پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لسبیلہ کینال سے پانی چوری کرکے کراچی لے جانے والے 8 واٹر ٹینکرز کو تحویل میں لے لیں ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایس ایچ او ساکران پولیس تھانے قاضی صابر نے پولیس نفری کے ہمراہ عوامی شکایت پر کارروائی کرکے 8واٹر ٹینکرز کو اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے لسبیلہ کینال کے مختلف مقامات پر محکمہ ایریگشن کی ملی بھگت کے باعث سرعام پانی چوری کیا جارہا ہے،جبکہ حب اور گڈانی کے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود محکمہ ایریگشن پانی چوری روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔