جماعت الدعوہ رہنماخالد بشیرکےقاتلوں کو سزائےموت

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)جماعةالدعوة کےرہنما خالد بشیرکوقتل کرنےوالےملزمان کوسیشن کورٹ نےسزائے موت اور 3 ، 3لاکھ روپےجرمانےکی سزاسنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج واجدمنہاس کی عدالت میں سماعت ہوئی۔خواجہ ظفرقیوم اوربلال نامی ملزمان کوویڈیو لنک کےذریعےسزا سنائی گئی۔ خالد بشیر کو 2013میں شہید کیاگیا اوربعدازاں تفتیشی ایجنسیوں نےانکشاف کیاتھاکہ ملزمان کاتعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سےہےجنہیں افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔ملزمان کیخلاف تھانہ ہربنس پورہ میں دہشتگردی اورقتل کی مختلف دفعات کےتحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔5سال تک کیس زیرسماعت رہنے کےبعد گزشتہ روز سیشن کورٹ نے دونوں ملزمان کو موت کی سزاسنائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More