مدارس کے حوالے سے فیصلے علما کی مشاورت سے ہونگے-پرویزخٹک
پشاور(امت نیوز)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دینی مدارس کے ہر گز خلاف نہیں درحقیقت دینی مدارس کو قومی دائرے میں لانے کے لیے کوشش کررہے ہیں اب تک حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایاحکومت ہر فیصلہ وفاق المدارس کی انتظامیہ اور تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ مشاور ت کے بعد کرے گی، بعض عناصر افواہیں پھیلاکر غلط فہمیاں پیدا کرکے اپنی سیاسی دکانیں نہ چمکائیں وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ منورہ کی طرز حکمرانی کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے و