آرمی چیف نے 11دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 11 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے، تعلیمی اداروں کو تباہ اور معصوم شہریوں کو قتل کرنے سمیت دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد مجموعی طور پر69 افراد کے قتل میں ملوث تھے، جس میں 49 سویلین اور 20مسلح فورسز کے اہلکار شامل تھے جبکہ ان دہشت گردوں نے 148افراد کو زخمی بھی کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More