انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے-آباد

0

کراچی(بزنس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین عارف یوسف جیوا نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان سے اپیل کی ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مہینے کی توسیع کی جائے۔بلڈرز اور ڈیولپرز کو نئے متعارف کرائے گئے آئی آر آئی ایس ڈی اے ایکس سوفٹ ویئر کو سمجھنے اور انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا ہے۔اس سوفٹ ویئر کے ذریعے ٹیکس فائل کرنے میں بہت زیادہ وقت لگ رہا ہے جبکہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ30ستمبر کو ختم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہ فائلرز کو ریٹرن جمع کرانے کے لیے محدود وقت دیے جانے کے باعث ایف بی آر ممکنہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔چیئرمین آبا د نے کہا کہ انکم ٹیکس کے قانون میں تبدیلی کرکے نئے سیکشن182اے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث ٹیکس دہندگان میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکس دہندگان کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے آباد ممبران کی خواہش کے مطابق وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کرنے پر ضرور غور کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More