عارف علوی نے کشمیر کا پرامن حل ناگزیر قراردیدیا
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ برصغیر میں امن کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویئٹ میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور چین میں سابق سفیر اور عراق و سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ اشرف جہانگیر قاضی کے ایک آرٹیکل کا ویب لنک بھی شیئر کیا جو ’دی کشمیر چیلنج‘ کے عنوان سے جمعہ کو ایک قومی روزنامہ میں شائع ہوا۔ مضمون میں پاکستان اور بھارت کیلئے متعدد نوعیت کے ہولناک مسائل کا ذکر کرتے ہوئے 21ویں صدی کی دونوں جوہری طاقتوں پر باہمی تعاون کیلئے زور دیا گیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ مہلک رجحان کو روکنے کیلئے تعاون سے تصفیہ کشمیر کا تناظر فراہم ہو گا۔