ڈالر126 روپےکی سطح عبورکرگیا

0

کراچی (امت نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 40 پیسے اضافے سے 126 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گیا جبکہ 10 روز کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر تقریباً ایک روپیہ مہنگا ہو چکا ہے۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق تجارتی خسارےمیں مسلسل اضافہ اوربیرونی قرضوں کی ادائگیوں کےدباؤ کےباعث روپیہ ایک بارپھرگراوٹ کاشکارہےجبکہ حکومت کی آئی ایم ایف سےملاقات سےمتعلق بھی حکومت کوئی آگاہی فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سےاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھتی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More