50 لاکھ گھرتعمیرکرنےکیلئےپاک فوج کا تعاون پیش

0

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پاک فوج نےحکومت کو تعاون کی پیشکش کر دی۔منصوبےکا آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا۔اس حوالے سے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ کے اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے اپنے افسران اور جوانوں کے لیے رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آرمی کے تجربات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی ۔انہوں نے 50 لاکھ رہائش گاہوں کی فراہمی کے لیے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے فوجی تجربہ کے ساتھ خدمات کی فراہمی کی پیشکش بھی کی اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اخوت فاؤنڈیشن کے کامیاب مالیاتی طریقہ کار کو برائے کار لا کر اس منصوبے کو کامیاب بنایا جائے گا۔اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ کم آمدن والے شہریوں کے لیے ان گھروں کی خرید آسان ہو ، یہ گھر کم لاگت سکے تحت تعمیر کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے ٹاسک فورس کو ہدایت کی کہ اس منصوبےکوقانونی فریم ورک میں حتمی شکل دی جائے۔دریں اثناء حکومت نے بے گھر افراد سے اکتوبر کے وسط میں گھروں کے لئے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کلر کہار اور بھیر ہ کے درمیان للا کے قریب نیا شہر بھی آباد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More