خیر پور میں سفاک شخص نے بیوی – 2 بیٹیاں – چچی قتل کردی

0

خیر پور (نمائندہ اُمت) خیرپور میں سفاک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی، دو بیٹیاں اور چچی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ احمد پور کے علاقے میں گھریلو تنازع پر واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپورکے تھانہ احمد پور کی حدود گاؤں پرانا احمد پور میں گھریلو تنازعے پر ملزم علی گل سیال نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی شاہدہ،معصوم بیٹی نائلہ اور اپنی چچی مسماة رانی کو قتل ایک بیٹی شہلا اور چچا مٹھل سیال کو شدید زخمی کرکے فرار ہو گیا فائرنگ کی آواز سن کر سینکڑوں دیہاتی اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے پہنچ کرلاشیں اور زخمیوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال خیرپور منتقل کیا،جہاں زخمی بیٹی شہلا دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ زخمی چچا کو طبی امداد دی جارہی ہے پولیس کے مطابق ملزم علی گل سیال ریٹائرڈ فوجی ہے جو ذہنی مریض ہے گھریلو تنازعے پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی،دو بیٹیوں اور چچی کو قتل کرکے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا ایم ایس سول اسپتال خیرپور محمدحسین ابڑو نے حدود کا تنازعہ کہہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم کرنے سے کر انکارکردیا جس پر ورثاءنے چاروں لاشیں سول اسپتال روڈ پر رکھ کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج جاری تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More