امریکہ میں امن کیلئے کانفرنس میں پاکستانی طالبہ انیلہ بانو بھی شریک

0

منی پولس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی پولس میں نوبیل پیس پرائز فورم کے تحت کانفرنس میں دنیا کے 22 طلبا نے شرکت کی، جن میں پاکستانی طالبہ انیلہ بانو بھی شامل ہیں۔ آسبرگ کالج میں منعقدہ 2 روزہ اس کانفرنس کا انعقاد امن کا پیغام پھیلانے کے لیے کیا گیا، جس کا عنوان ’امن کے خلاف قیاس آرائیاں‘ تھا۔ کانفرنس میں کولمبیا کے 2016 کے نوبیل امن انعام یافتہ صدر جوان مینوئل سینتوس اور 2017 میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی مہم کے روح رواں بیٹریس فن نے شرکت کی۔اس موقع پر انیلہ بانو نے بیٹریس فن کی زیر صدارت پینل ڈسکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹریس فن کا امن کے لیے کام کرنا انسانیت کے لیے مثال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More