مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے- شفیق حیدر

0

کراچی (پ ر) العارف اکیڈمی کے تحت علمی، ادبی اور تعلیمی و تربیتی نشست نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم نمبر33میں ہوئی، جس سے خطاب میں اکیڈمی کے سیکریٹری جنرل شفیق حیدر نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے،کیونکہ اس وقت پوری اسلامی دنیا اختلافات، انتشار اور فرقہ واریت میں الجھی ہوئی ہے اور ہر طرف انہی کا نقصان ہورہا ہے، جبکہ دشمن متحد ہو کر ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ لہذا مسلم امہ اور ہمارے حکمرانوں کو اصلاح امت اور یکجہتی کیلئے کام کرنا ہوگا، تاکہ مسلمان بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More