سوئٹزرلینڈ سے لوٹی دولت کی واپسی کیلئے معاہدے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ، لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے سوئٹزر لینڈ سمیت 4 ممالک کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سوئٹزر لینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے معاہدوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معاہدہ کیا جائیگا جس سے سوئٹزر لینڈ میں غیر قانونی رقوم بھجوانے کی تفصیلات معلوم سکیں گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ کچھ عرصے میں دیگر ممالک کیساتھ بھی اس ضمن میں تین سے چار معاہدے ہونے جارہے ہیں تاکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ نیٹ ورک مضبوط ہو ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کیخلاف جسطرح کیسز کھل رہے ہیں ان کا بچنا مشکل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More