قتل پر سابق جج سمیت 2 مجرموں کو سزائے موت

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے بیٹے کے قتل سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرموں سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر لاشاری اور اس کے ساتھی عرفان بنگالی کو سزائے موت سنائی ہے ۔ عدالت نے مجرم سکندر لاشاری 50 لاکھ اور عرفان بنگالی پر15لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ عدالت نے مجرم سکندر لاشاری کو ہتھیار چھپانے اور قتل کا پلان مرتب کرنے پر مزید14سال قید کی سزا بھی سنائی ہے ۔عدالت نے مفرور ملزمان برکت لاشاری ، غلام عباس سیال، دانیال پنجابی اور مور چنو کے تاحیات وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں۔ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے بیٹے عاقب عرف کاشف شاہانی کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت پر ملزم سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کوحیدرآباد جیل سے لاکر پیش کیا، جبکہ ملزم عرفان بنگالی کو بھی پیش کیا گیا۔گزشتہ سماعت پر وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو سماعت کے دوران سنایا گیا۔ استغاثہ کے مطابق 19فروری 2014 کو عاقب عرف کاشف شاہانی اپنی والدہ شمس النسا، بہن کومل اور نمرا ستی و دیگر گھرو الوں کے ساتھ جا رہا تھا کہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں مجرم سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر لاشاری نے اپنے گن مین عرفان بنگالی، برکت لاشاری ، غلام عباس سیال، دانیال پنجابی اور مور چنو کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا۔مرکزی ملزم نے گھر والوں کے سامنے گولیاں ماری۔ قتل کا مقدمہ اہلخانہ کی مدیت میں حیدرآباد کی جی او ار کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More