غزہ میں مزید 2 فلسطینی شہید – تعداد 7 ہوگئی

0

غزہ (امت نیوز) غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے دوران شدید زخمی ہونیوالے مزید 2 فلسطینی نوجوان دم توڑ گئے۔ جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد7ہوگئی جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت غزہ کے حکام نے 14سالہ محمد الحوم اور 18سالہ ایاد خلیل الشاعر کی دوران علاج شہادت کی تصدیق کی ہے، جو جمعہ کو براہ راست اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے ۔وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غیر ملکی میڈیاکو بتایا کہ زخمیوں میں35بچے، 4 خواتین،4امدادی کارکن اور2 صحافی بھی شامل ہیں۔ ہفتہ کے روز بھی فلسطینیوں نے مظاہرے جاری رکھے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی قبضے کے بعد علاقہ چھوڑ کر جانے والے فلسطینیوں کو وطن واپس آنے دیا جائے، جبکہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ بڑے پیمانے پر بیدخل فلسطینیوں کو واپسی کی اجازت دینا یہودی ریاست کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More