کنٹرول لائن پر بڑے حملے کا بھارتی دعویٰ

0

نئی دہلی(امت نیوز)بھارت نے کنٹرول لائن پربڑے حملے کا دعویٰ کردیا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے یوپی کے ضلع مظفر نگر میں تقریب سے خطاب میں بھونڈا دعویٰ کیا کہ کنٹرول لائن پردو روز قبل کچھ بڑا ہوا ہےاور آنے والے دنوں میں بھی ہونے والا ہے۔تاہم بھارتی وزیر داخلہ تفصیلات بتانے میں ناکام رہے۔انہوں نے ہرزہ سرائی کی کہ پاکستان کے خلاف یہ کارروائی مبینہ طور پر بی ایس ایف کے جوان کو مارنے اور اسکی لاش خراب کرنے کے جواب میں کی گئی۔ راج ناتھ نے کہا میں نے بارڈرسیکورٹی فورسز کے جوانوں کوکہا تھا کہ پڑوسی پر پہلے گولی مت چلانا، لیکن ایک بھی گولی اگرادھر سے چل جاتی ہے تو پھراپنی گولیوں کو مت شمار کرنا۔ٹائمز آف انڈیا نے بھارتی دفاعی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ دریں اثنا نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی برسی کے موقع پر بھارتی وزیر دفاع نرملاسیتا رمن نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی کارروائی جاری رہے گی۔ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتہ کو کنٹرول لائن پرضلع کپواڑہ میں بھارت اور پاکستانی فوجوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More