چھاپوں سے پریشان فیصل عابدی گرفتاری پر تیار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) توہین عدالت کیس میں ملوث سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نےچھاپوں کے بعد 48 گھنٹے میں گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ انکی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی ٹیم پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی جو اسلام آباد پولیس کو توہین عدالت کیس میں مطلوب ہیں کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی ملیر شیراز نذیر نے تصدیق کی ہےکہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے،تاہم ملیرپولیس نے فیصل عابدی کے گھر چھاپہ نہیں ماراانکی گرفتاری کے لیے ملیر کی ٹیم اسلام آباد پولیس کے ساتھ جائیگی ۔ ایس ایچ او سچل فرخ شہریار کے مطابق ہفتہ کو فیصل عابدی کی گرفتاری کیلئے وفاقی پولیس نے رضویہ سوسائٹیII میں ان کے گھر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گرفتار نہیں ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق فیصل عابدی نے چھاپوں کے بعد 48گھنٹوں میں گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More