گڈاپ میں پانی چوروں کیخلاف آپریشن۔3 کنکشن منقطع

0

کراچی (اسٹاف رپرٹر)واٹربورڈ نے گڈاپ میں 18 انچ کی لائن سے 2 انچ کے تین غیر فانونی کنکشن منقطع کر دیئے۔پانی چوروں سے کنکشن کی مد میں ساڑھے 87 لاکھ روپے وصول کرنے کی کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی جاسکی ۔پانی چوروں کیساتھ ملوث افسران کو بچانے کیلئے صرف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کے عملے نے معمار آباد گڈاپ ٹاون کے علاقہ تیسری ندی نزد چیپل گارڈن کے مقام سے گزرنے والی 18انچ قطرکی لائن سے لئے گئے 2 انچ قطر کے 3کنکشن منقطع کردیئے اور ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں ،ان کنکشنز کے ذریعے ملزمان رات کی تاریکی میں ٹینکرز بھر کر شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے تھے، حیرت انگیز طور پر واٹر بورڈ کے متعلقہ 18انچ قطر کی لائن پر تعینات افسران و عملے کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ واٹر بورڈ کی لائن کے قریب کھدائی کرنے کے چند لمحوں بعد واٹر بورڈ افسران و عملہ پہنچ جاتا ہے جبکہ مسلسل 18انچ قطر کی لائن سے 2انچ کے 3کنکشن لیکر پانی چوروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر سوالیہ نشان ہیں ۔واٹر بورڈ ایس او پی کے مطابق 18انچ کی لائن سے 2انچ کنکشن سنکشن ریٹ 29لاکھ 14ہزار 810 روپے ہے جبکہ سیوریج چارجز اس کے علاوہ ہیں یوں 18انچ کی لائن سے 2انچ کے 3کنکشن کے چارجز 87لاکھ 44ہزار 430روپے بنتے ہیں۔ ضلع ملیر کے تھانہ گڈاپ میں واٹر بورڈ کے افسران نے مقدمہ نمبر 211درج کرایا ہے جس میں اصل پانی چوروں کے نام تک درج نہیں کرائے گئے ۔جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پانی چور ہمیشہ کی طرح بچ نکلیں گے ۔ علاوہ ازیں لیاری کے علاقہ میمن کالونی میں شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے رسنے والی پانی کی لائن کی مرمت کرکے اس میں گندے پانی کی آمیزش کا خاتمہ کردیا گیا ،غریب شاہ روڈ لیاری میں 12انچ قطر کی پائپ لائن میں پیدا ہونے والے رساو کو بند کردیا گیا۔ الاعظم ہوٹل لی مارکیٹ کے قریب بوسیدہ ہونے والے 24انچ قطر کے مین سیور ٹرنک کی مرمت کی گئی ہے جبکہ خیبر گیٹ بنارس کے علاقہ میں بوسیدہ والوو کو تبدیل کیا گیا۔پاور ہاؤس نارتھ کراچی میں6انچ قطر کی چوک ہونے والی پانی کی لائن کی مرمت کی گئی۔ملیر کالا بورڈ کے علاقہ میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے نالے سے واٹربورڈ کی لائنوں کو چوک کرنے کی شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ،گلستان جوہر میں 24انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ گذری میں دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More