لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں سے 7لاکھ گندے انڈے پکڑ لیے ۔ویجیلنس سیل کی اطلاع پر مختلف اضلاع کارروائی کی گئی۔خراب انڈوں کو لکھو ڈیر ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان اور انکی ٹیم نے تلف کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گندے انڈے بیکریوں اور بسکٹ پاؤڈر بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جانے تھے۔ ان انڈوں کو بیکری آئٹم کی تیاری کے لیے مختلف بیکریوں کو بیچا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کیا گیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ ویجیلنس ٹیمیں ہر علاقے میں متحرک ہیں۔ ملاوٹ مافیا صوبہ کے کسی کونے میں بھی چھپ نہیں سکتا۔