تفتیش کے دبائو سےفالودہ فروش بیمار۔گھر میں فاقے

0

کراچی(امت نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک )فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی بینک اکاؤنٹس کی تفتیش کے دوران ارب پتی کے طور پر سامنے آنے والا فالودہ فروش تفتیش کے دباؤ سے بیمار ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی عبدالقادر 5 روز سے ٹھیلا نہیں لگاسکے جس کے بعد گھر میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی۔بھائی کے مطابق عبدالقادر بلڈ پریشر کے مریض ہیں ،جب کہ نوٹس ملنے کے بعد سے پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے وہ بیمار پڑگئے ہیں۔ 4،5 دنوں سے ان کا ٹھیلا بھی بند ہے اور گھر کے حالات کیا ہیں ،وہ ہم ہی جانتے ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے عبدالقادر کامبینہ بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا ہے ،جس میں سوا 2 ارب موجود ہیں ،جب کہ نجی بینک کے 5 افسران کو تفتیش کیلئے بلالیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اکاونٹ کھلوانے اور رقم منتقلی کی الگ الگ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فالودہ فروش کے اکائونٹ کی عدالت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی اور ایف آئی اے الگ الگ تفتیش کرےگی۔فالودہ فروش عبدالقادر کے نام پر جعلی اکائونٹ کھولنے والے بینک افسران کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق رقم منتقلی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کس پر ہوگا قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کو گزشتہ برس چند اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزکشنز دیکھنے کو ملی تھی ،جس کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے اکاؤنٹ ہولڈر کی رہائش اس کے بینک بیلنس سے مطابقت نہ رکھنے پر ان کی اکاؤنٹس کی نگرانی کی گئی اور ابتدا میں عبدالقادر جیسے دیگر افراد کو تحریری طور پر آگاہ کیا اور بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More