باقاعدگی سے سو نے والوں کے وزن میں اضافہ کم ہوتا ہے

0

اسلام آباد (اے پی پی) حال میں کی گئی ایک سائنسی تحقیق کی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جو باقاعدگی سے سوتے ہیں ان کے وزن میں دیگر افراد کے مقابلہ میں کم اضافہ ہوتا ہے۔ امریکہ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے سونے والے افراد میں دیگر افراد کے مقابلے میں خون میں شوگر کی مقدار اور دل کی بیماریوں کی شرح کم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدان اس سے قبل بھی معیاری نیند پر زور دیتے آئے ہیں۔ تاہم حالیہ رپورٹ میں باقاعدہ نیند کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ نیند کے وقت میں تبدیلی کئے بغیر سونا چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق باقاعدگی کی نیند اس وقت زیادہ موثر ہوتی ہے جب لوگ ہر شب کو ایک ہی وقت پر سوئیں اور صبح ایک وقت پر ہی اٹھیں جبکہ ماہرین نے کہا ہے کہ اختتام ہفتہ پر رات کو دیر تک جاگنا بھی صحت کے لئے مضر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More