پنجاب میں پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹے بندکرنے کاحکم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نےپرانی ٹیکنالوجی پرچلنےوالےاینٹوں کے بھٹے 20اکتوبر سےبند کرنے کا اعلان کر دیا، مالکان سے کہاگیاہے کہ بھٹے فوری طورپر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے کہاہے کہ اینٹوں کےبھٹوں سےنکلنےوالاسیاہ دھواں ماحول دوست نہیں،یہ ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ اسموگ پیداکرنے کاباعث بھی بن رہا ہےاور تمام پرانے بھٹے نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ پرمنتقل نہ ہوئے تو 20اکتوبر سےبندکردیئےجائیںگے۔