سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ کا عدم مستقلی کیخلاف دھرنا
سکھر( نمائندہ امت )سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ کی کثیر تعداد نے گزشتہ آٹھ برس سے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کیلئے فلک شگا ف نعرے لگائے ۔ پرویز مہر،طیب حسین میمن،منیر احمد کورائی،زبیر احمد ڈھیو،شوکت علی کلوڑ،استاد رحمت و دیگر نے بتایا کہ ہم نے آٹھ سال قبل سندھ یونیورسٹی میں بطور اساتذہ بھرتی کیلئے ٹیسٹ دیئے تھے سندھ اسمبلی میں اساتذہ کو مستقل کرنے کیلئے دو بار بل پاس کیا گیااور اسکرونٹی کمیٹی تشکیل دیکر پندرہ دنوں میں اے سی آر سے رپورٹس مانگی گئی تھی 9ماہ گزرنے کے باوجود استادوں کو مستقل کرنے کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا ہے ۔