خیبر پختون احتساب کمیشن خاتمے کیلئے صوبائی اسمبلی سے منظوری لینے کی تیاری

0

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد جاری ہے اور اب محکمے کے اثاثے حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ احتساب کمیشن کے خاتمے کیلئے صوبائی اسمبلی سے منظوری لینے کی تیاری بھی جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق احتساب کمیشن کے اثاثے محکمہ ایڈمنسٹریشن اور اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کیے جائیں گے جب کہ زیر سماعت مقدمات نیب اور اینٹی کرپشن کے سپرد کردیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیشن کے ریگولر ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک یا سرپلس پول میں ڈالا جائے گا اور کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 41ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق احتساب کمیشن کے خاتمے کے لیے رپیل ایکٹ کی تیاری جاری ہے جس کی اسمبلی سے منظوری کے بعد احتساب کمیشن ختم ہوجائے گا۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا ارشد مجید نے بتایا کہ احتساب کمیشن کے خاتمے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد جاری ہے، قانون کے تحت بننے والے ادارے کو قانون سے ہی ختم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلد رپیل ایکٹ منظوری کے لیے حکومت کو بھیج دیا جائے گا۔یاد رہے کہ احتساب کمیشن 2014میں احتساب کمیشن ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More