بے گھر خاندانوں کی کامیاب جدوجہد پنجاب منتقل نہ کی جائے- مہران قومی موومنٹ
کراچی (پ ر) کراچی سے شروع ہونیوالی بے گھر خاندانوں کی جدوجہد کی کامیابی کو پنجاب منتقل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سنبل رانی، زرین عثمانی، خدیجہ اقبال، دلشاد شکیل اور نبیلہ خان نے اخبارات کے دفاتر کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔ ہم لوگ گزشتہ4سال سے گھروں کا مطالبہ کررہے ہیں، جسے عمران خان نے منظور کیا، لیکن اب بے گھروں کا گھر دینے کا منصوبہ پنجاب سے شروع کیا جارہا ہے، اگر یہ ناانصافی کی گئی،تو ہم مزار قائد پر کیمپ لگاکر احتجاج کریں گے اور کراچی کے ہر چوک پر خیمہ زن ہوجائیں گے۔ بعد ازاں مظاہرین ریلی کی شکل میں پریس کلب پہنچے، جہاں مہران قومی موومنٹ کے چیئرمین سہیل ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ بے گھر خاندانوں کو مفت گھرفراہم کئے جائیں اور اس کام کا آغاز کراچی سے کیاجائے، ورنہ 7اکتوبر سے پریس کلب پر بھوک ہڑتال کی جائیگی۔