پرویز مشرف کی صحت نامعلوم بیماری کی وجہ سے تیزی سے گررہی ہے۔ ساتھی کا دعویٰ
اسلام آبا د(امت نیوز) مشرف لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد نے دعویٰ کیاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی صحت ایک نامعلوم بیماری کی وجہ سے تیزی سے گررہی ہے اسلئے وہ پاکستان نہیں آسکتے ۔انہوں نے کہاکہ نئی بیماری کی وجہ سے پرویز مشرف کو ہر تین ماہ بعد علاج کے لئے لندن بھی جانا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بارے میں عدالت میں بھی دستاویزات پیش کریں گے پرویز مشرف دن بدن کمزور ہوتے جارہے ہیں ۔ یہ سب کو نظر آرہا ہے ۔