آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری ہوگئی۔نوازلیگ

0

لاہور(امت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئے پاکستان اور جعلی مینڈیٹ کوایک ماہ ہوگیا، حکومت نے بھینسوں کی نیلامی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔لاہورمیں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ڈیمزکیلئے ہرسال 5ارب روپے اکٹھاکریں گے،22 کروڑلوگوں کاملک چندے سے نہیں چل سکتا ہے، حکومت عوام پرمسلسل مہنگائی کابوجھ ڈال رہی ہے، نوازشریف نے بھارت کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کرلی ہے، نوازشریف کے دورمیں 42 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری آئی ،ن لیگ کے دورمیں 12 ہزارمیگاواٹ بجلی پیداہوئی تھی۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ عوام نے نوازشریف اور عمران خان کی حکومت میں فرق دیکھ لیا ہے، چور دروازے سے آئی حکومت ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔ لاہور میں این اے 124میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان کاکہناتھا کہ شیر یہاں سے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، ملک کو ترقی نوازشریف نے دی، عمران خان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے،گیس، بجلی کی مہنگی کر دی گئیں، بد قسمتی سے نااہل قیادت کو عوام کا خیال نہیں۔ آج بچہ بچہ یہ کہتا ہے کہ الیکشن چوری کیا گیا۔ عمران خان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More