گورنرہاؤس پشاور میں پارک میوزیم بنانے کی تیاری

0

پشاور(نمائندہ امت)گورنرخیبرپختون شاہ فرمان نے کہاہے کہ عام لوگوں کواونرشپ کااحساس دلانے اورچیک رکھنے کیلئے گورنرہاؤس کو کھول دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں صوبے کی خواتین کالجز کی طالبات کو موقع فراہم کیا گیا ہے اور بعدازاں عام لوگوں کیلئے اسے کھول دیاجائے گا۔ وہ اتوارکے روزگورنرہاؤس کا دورہ کرنے کیلئے فرنٹیر کالج برائے خواتین پشاور اورگرلز کالج کوہاٹ کی طالبات کے وفود سے گفتگوکر رہے تھے۔گورنرشاہ فرمان نے کہا کہ گورنرہاؤس میں خواتین کیلئے ایک الگ پارک کے تعین اورایک میوزیم کے قیا م کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔گورنر نے طالبات کی درخواست پر انہیں گورنرہاؤس کی اندرونی عمارت کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور کے بعد مری کا گورنرہاؤس بھی عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیاہے جہاں چھٹی کے روز عوام کی بڑی تعداد سیر کیلئے پہنچ گئی اور بچوں نے خوب لطف اٹھایا تاہم پشاور گورنر ہاؤس کا پہلے مرحلے میں صرف کالج کی طالبات کو دورہ کروایا گیا ۔ فرنٹیر کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن کی 200 طالبات نے اتوار کے روز گورنر ہاوٴس کا دورہ کیا جنہیں شام 4 بجے تک گورنر ہاؤس کی سیر کرائی گئی۔اگلے اتوار سے انہی اوقات میں پشاور کے عوام بھی گورنر ہاوٴس کی سیر کر سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More