جاپان میں سمندری طوفان پیش نظر 1100 پروازیں منسوخ

0

اوکیناوا (امت نیوز) سمندری طوفان ٹرامی آج جاپان کے جزیرے اوکیناوا سے ٹکرائے گا،جس کے پیش نظر 11 سو سے زائد پروازیں منسوخ ،بلٹ ٹرین سروسز روک دی گئی اور کانسائی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے رن ویز کل تک کیلئے بند کردیئے گئے۔جاپانی حکام کے مطابق شمال مشرقی علاقے کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان ٹرامی کے باعث متاثرہ علاقوں میں تیز ہواؤ ں کے ساتھ بارشیں ہوئی ،جس سے مختلف حادثات میں 60 افراد زخمی ہوئے۔حکام نےمزید بتایا کہ جنوبی اور مغربی علاقوں کے7 لاکھ افراد کو نقل مکانی کے احکامات اور وارننگز جاری کردی گئی جبکہ اوکیناوا اور کورگو شیما میں 3 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More