ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع

0

اسلام آباد(امت نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کر دی۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی لیکن اب ریٹرنز فائل 30 نومبر 2018 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ کمپنیوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑھائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آن لائن ریٹرن جمع کرانے کے نئے سافٹ ویئر سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کے باعث تاریخ کو بڑھایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More