خرم منظور بیٹنگ اور کاشف بھٹی بالنگ میں سرفہرست

0

راولپنڈی(امت نیوز) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے ٹورنامنٹ میں خرم منظور بیٹنگ اور کاشف بھٹی بائولنگ میں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے چار رائونڈ مکمل ہونے کے بعد بیٹنگ کے میدان میں کراچی ریجن وائٹس کے اوپنر خرم منظور 500 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔ ایس این جی پی ایل کے افتخار احمد 379 رنز کے ساتھ دوسرے، واپڈا کے سلمان بٹ 367 رنز کے ساتھ تیسرے، ملتان کے عمران رفیق 357 رنز کے ساتھ چوتھے اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سعود شکیل 340 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ بائولنگ کے میدان میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے کاشف بھٹی 27 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، پشاور کے تاج ولی اور کے آر ایل کے علی شفیق 25 ، 25 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، راولپنڈی کے سعد الطاف اور لاہور وائٹس کے محمد عرفان 22 ، 22 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، لاہور بلیوز کے اعزاز چیمہ 21 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ نیشنل بنک کے میر حمزہ اور راولپنڈی کے توثیق شاہ 20 ، 20 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More