ہنڈا نے ٹکاٹا فرنٹ ایئربیگ انفلیٹر مفت بدلنے کی پیشکش کردی

0

کراچی (بزنس رپورٹر)ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈ نے ہنڈا گاڑیوں کی اس رینج کا اعلان کردیا جن میں ٹکاٹا فرنٹ ایئربیگ انفلیٹر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مخصوص ماڈلز کی گاڑیوں میں لگائے گئے ٹکاٹا فرنٹ ایئر بیگ انفلیٹر میں کھلنے کے دوران خرابی کی صورت میں کارسواروں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ کمپنی نے کسٹمرز کو ایئر بیگ انفلیڑ بالکل مفت تبدیل کرانے کی پیشکش کی گاڑیوں کے متاثرہ ماڈلز میں 2006 سے 2012 تک کی ہنڈا سوک اور ئیل(ریبورن)، 2008 سے2011 تک کی ہنڈا اسی آروی اور 2004سے 2012 تک کی ہنڈاایکارڈ گاڑیاں شامل ہیں۔متاثرہ کارمالکان کسی بھی بااختیار ہنڈا ڈیلر شپ کسٹمر کیئر سے 0300-8402509 سے رابط کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More