الیکشن کمیشن کا جعلی حلف نامے پر علیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامے جمع کروانے پر پی ٹی آئی کے رہنما اور سینئروزیر پنجاب علیم خان کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیم خان نے پرانی حلقہ بندیوں کے تحت این اے 120 میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر علیم خان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا اور ایاز صادق سے کہا کہ وہ اپنی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کریں ۔ درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔ادھر شاہ محمود قریشی کو وزارت اعلیٰ کی دوڑسے باہر کرنے والا ایم پی اے نااہل ہو گیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 217 ملتان سے کامیاب امیدوار محمد سلمان کو نااہل قرار دے دیا۔ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار محمد سلمان نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اُن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر الیکشن کے وقت 25سال سےکم تھی اور وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے۔یاد رہے کہ محمد سلمان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعد ازاں حکومت سازی کے دوران انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔محمد سلمان کی کامیابی کے خلاف پی پی 217کے ووٹرز شعیب اکمل قریشی اور طاہر حمید نے الیکشن کمیشن میں دراخواست دائر کی تھی۔درخواست گزاروں کے مطابق کاغذات نامزدگی میں امیدوار کا نام محمد سلمان ہے جبکہ ٹیکس ریٹرن میں سلمان نعیم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More