خورد برد پا 3 بینک افسران کو قیدوجرمانہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے حبیب بینک کے اکاوئنٹ ہولڈرز کے پیسوں میں خورد برد کرنے سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان سابق منیجر ایچ بی ایل فواد احمد کو 8 سال قید اور 2 کروڑ سے زائد جرمانہ، کیشیئر شاہ حبیب کو 5 سال قید اور 80 لاکھ روپے جرمانہ اور اسسٹنٹ کیشیئر مقصود کو 5سال قید اور80لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایچ بی ایل بینک گارڈن برانچ میں 6کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا تھا۔پلی بارگین کرنے والے2 ملزمان اسماعیل اور نعمان عادل نے 2کروڑ روپےجمع کرادیے تھے۔صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے رشوت ستانی سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر محکمہ ریونیو کے سینئر کلرک عبد الغفور چنہ کو 2 سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔دریں اثنا احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری لوکل گورئمنٹ کے پرسنل سیکریٹری رمضان سولنگی و دیگر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور کرپشن سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر نے مفرور ملزم سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔عدالت نے مفرور ملزم سید گلاب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More