جعلی ای فارم پر برآمدات سے 38 لاکھ ڈالر کا فراڈ

0

کراچی(رپورٹ:عمران خان)کسٹم حکام نے ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے جعلی ایکسپورٹ فارم پر چاولوں کی برآمد سے 38لاکھ امریکی 13 ہزار ڈالر فراڈ پر 2 بڑی کمپنیوں سےتعلق رکھنے والے 4افراد عصمت اللہ ،محمدقاسم قاضی ،محمد ندیم اور محمد اختر کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کیخلاف درج 2مقدمات میں کراچی و لاہور کی 2بڑی ایکسپورٹ کمپنیاں عمران ایمپیکس لاہور ،فاسٹ وے لنک ٹریڈرز کراچی کے علاوہ کلیئرنگ ایجنٹس کمپنیاں قاضی کارپوریشن،انٹر نیشنل کارگو لیڈز،فاسٹ لائن بزنس، اوکے انٹر نیشنل نامزد ہیں۔ تفتیشی افسر ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ ایکسپورٹ کے پرنسپل اپریزر ندیم الرحمن نے بینک سے تمام ریکارڈ حاصل کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ۔ذرائع کے مطابق کسٹم کلکٹوریٹ ایکسپورٹ نے رواں سال کے ابتدائی 9ماہ میں47کروڑ سے زائد سے زائد کی چاولوں کی 21 کنسائمنٹس جعلی ایکسپورٹ فارم سےبھیجی گئیں۔ایک کنسائمنٹ میں ایسا ای فارم استعمال کیا گیا ،جس میں کمپنی اکاؤنٹ ہی درج نہ تھا ۔ذرائع کے مطابقمیسرز فاسٹ وے لنک ٹریڈرز نے جنوری 2018تاستمبر2018کے دوران37کروڑ67 لاکھ 75ہزار یعنی33لاکھ 45ہزار380ڈالر مالیت کی 12کنسائنمنٹس جعلی ای فارم پر بھیجیں ۔میسرز عمران ایمپکس نے25 کھیپ بھجوائیں جن میں سے9 کی برآمد جعلی ای فارم پر کی گئی۔ذرائع کے مطابق کسٹم ایکسپورٹ حکام نےایم سی بی بینک کی لاہور برانچ سے رابطہ کر کے میسرز عمران امپکس کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے برآمد کئے جانے والے چاولوں کے کنسائمنٹس کے ای فارم کی تصدیق کی تو بینک نے 25میں سے 9ای فارمز سے لاتعلقی کا اظہار کیا جبکہ میسرز فرسٹ لنک کی جانب سے 680ٹن چاولوں کی برآمد کی 12کنسائنمنٹس کی تصدیق پر انکشاف ہوا کہ میسرز فرسٹ لنک کا نجی بینک میں کوئی اکاوئنٹ ہی نہیں ہے اور جاری تمام ای فارم جعلی ہیں۔واضح رہے کہ کسٹم ویبوک کلیئرنس سسٹم کو مکمل کلیئر سسٹم قرار دیتی ہے تاہم دعوؤں کے برعکس جعلی ای فارم پر چاولوں کےکھیپ کی برآمد نے اس سسٹم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔سٹم ذرائع کے مطابق د ونوں کمپنیوں اور کلیئرنگ ایجنٹس کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More