مچھ کا مزدور عالمی فٹبالر بن گیا

0

کراچی(امت نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے محمد کاشف نے شاید کبھی یہ سوچا بھی نہیں ہو گا کہ وہ پاکستانی فٹ بال ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرتگال جائیں گے لیکن ان کے شوق، لگن اور محنت نے اس ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ملک کے سب سے پسماندہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے محمد کاشف ایک دیہاڑی دار مزدور ہیں لیکن فٹ بال کے کھیل سے انھیں بچپن سے ہی جنون کی حد تک لگائوہے۔گھریلو حالات اور غربت کی وجہ سے کاشف کو تعلیم کا سلسلہ میٹرک کے بعد منقطع کرنا پڑا اور انھوں نے کوئلے کی ان کانوں میں مزدوری شروع کی جن سے مچھ کی آبادی کے بڑے حصے کا روزگار وابستہ ہے۔کاشف کا کہنا ہے کہ والدین کہتے تھے کہ جائو کام کرو۔ غربت کی وجہ سے یہ مجبوری تھی۔ گھر کے حالات کی وجہ سے پریشان تھا سو میٹرک کرنے کے بعد تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ ترک کر کے مزدوری شروع کر دی۔کاشف کے مطابق بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں مزدوری آسان کام نہیں کیونکہ ان میں مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جان اور صحت دونوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More