5 امریکی شہروں میں فائیو جی ہوم انٹرنیٹ سروس متعارف

0

واشنگٹن(امت نیوز)امریکہ میں ویریزون نامی کمپنی نے 4 شہروں ہوسٹن، انڈیانا پولس، لاس اینجلس اور سکرامنٹو کے رہائشیوں کے لیے فائیو جی سروس کی فراہمی کا آغاز کردیا۔ فائیو جی نیٹ ورک کو گھروں پر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ صارفین اب 300ایم بی فی سیکنڈ کی اوسط رفتار تک وائی فائی اسپیڈ تک رسائی حاصل کرسکیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 1 جی بی فی سیکنڈ تک ہوگی۔فی الحال یہ سروس موبائل فونز کے لیے دستیاب نہیں کیونکہ اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز اب تک سامنے ہی نہیں آئے، جوکہ 2019 میں کسی وقت متعارف کرائے جائیں گے۔ فورجی وائی فائی کی عالمی سطح پر اوسط رفتار 14.03 ایم بی فی سیکنڈ جبکہ پاکستان میں یہ اسپیڈ اوسطاً 13.56 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔پاکستان میں 2019 میں جدید ترین 5 جی براڈ بینڈ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More