کراچی سے پشاور جانیوالی عوام ایکسپریس کا پڈعیدن میں انجن فیل

0

پڈعیدن (نمائندہ امت) کراچی سے پشاور جانیوالی عوام ایکسپریس جیسے ہی پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پہنچی تو ٹرین کا انجن بند ہوگیا ۔پڈعیدن ریلوے مکینکوں کی کوششوں کے باوجود انجن اسٹار ٹ نہیں ہوا اور مسافر سخت گرمی ودھوپ میں پریشان رہے۔ ٹرین تقریباً 4 گھنٹے پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی مسافروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پلیٹ فارم پر ٹھنڈے پانی کا کولر خراب ہے مسافر شدید گرمی میں ٹھنڈے پانی سے محروم رہے جبکہ ابڑے پلیٹ فارم پر مسافروں کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں نہ ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، بعدازاں پڈعیدن ریلوے انتظامیہ نے روہڑی ریلوے اسٹیشن سے متبادل انجن طلب کیا گیا اور ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More