کلاکوٹ میں اغوا کار سمجھ کر ماں بیٹی پر تشدد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلاکوٹ کے علاقے لیاری صائمہ پلازہ کے قریب علاقہ مکینوں نے مشکوک جان کر مبینہ اغواءکار ماں بیٹی کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو عوام سے بچا کرتھانے منتقل کردیا، ایس ایچ او محمد علی شاہ نے بتایا کہ دوران تفتیش پتا چلا کہ دونوں ماں بیٹی بلدیہ یوسف گوٹھ کی رہائشی اور ان کا ذہنی توازن درست نہیں، دونوں بھیک مانگ کر گزر بسر کرتی ہیں، پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ماں بیٹی کو چھوڑ دیا۔