سوئی سدرن گیس کمپنی کے برطرف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

0

کراچی (پ ر) سوئی سدرن گیسCBA یونین کے سابق چیئرمین، آل پاکستان لیبر رائٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما اور تحریک انصاف کے ورکر ریاض اختر اعوان نے پریس کلب پر برطرف ملازمین کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی میں30-30 سال سے کام کرنے والے مستقل ملازمین کو مختلف حیلوں بہانوں سے برطرف کیا جارہا ہے۔ نچلے گریڈ کے محنت کشوں کی برطرفیاں سندھ اور بلوچستان میں پھیلے احساس محرومی کومزید گہرا کردیں گی۔ اگر ملازمین جلد از جلد بحال نہ ہوئے تو پورے سندھ اور بلوچستان تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More