ٹیلی نار کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات
کراچی (بزنس رپورٹر) ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب خان نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی اور پاکستانی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹیلی نار اور حکومت پاکستان کے مابین بہتر تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلی نار گروپ نے سستے ٹیلی کام سپیکڑ مز، مجوزہ پالیسی فریم ورک اور منصفانہ ٹیکس ماحول جو ملکی سماجی واقتصادی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کرسکے پر اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔