مرکزی جمعیت اہلحدیث کا’ ’ برکات قرآن و سنت آگہی مہم “چلانے کا فیصلہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کی کابینہ اور مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں ”برکات قرآن و سنت آگاہی مہم “ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئندہ 6ماہ تک سندھ بھر جلسے منعقد ، لٹریچر تقسیم اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔مفتی یوسف قصوری کی زیر صدارت ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں منعقدہ اجلاس میں مولانا ابراہیم طارق ، عامر نجیب ، اشرف قریشی ، افضل سردار ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، یوسف کاظم ، مفتی رفیق سلفی ، عبد الوھاب سیٹھار ، شیخ محب اللہ ، ایم مزمل صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ قرآن و سنت سے دور ہونے کی وجہ سے ہمارے گھر خیر و برکت سے محروم ہیں۔ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم ایک مرتبہ پھر دنیامیں عروج پاسکتے ہیں۔ اجلاس میں کراچی و دیگر شہروں کے ذمہ داران نے کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل بھی سامنے رکھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More