169بڑے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی شروع

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا، پہلے مرحلے میں 169 بڑے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اعلامیہ پہلے مرحلے میں 169 بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکس چور 3000 سی سی کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اور ماہانہ 10 لاکھ سے زائد کرائے کی آمدن میں حاصل کرتے ہیں، ان ٹیکس چوروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں 2 کروڑ سے زائد جائیداد رکھنے والے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ یہ ٹیکس چور 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی، مقررہ وقت پر ٹیکس گوشوارے جمع کرا کے اپنے اثاثے قانونی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More