پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 4سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 4 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل کے اعداد شمار کے مطابق مالی سال 19-2018 کے پہلے تین ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 33 فیصد کمی کے بعد 47 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی ۔پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت چار سال کی کم ترین سطح پر آنے کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی جانب سے فرنس آئل کے بجائے سستے ایندھن، ایل این جی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور فرنس آئل کے استعمال میں کمی ہے۔ 3 ماہ میں فرنس آئل کی کھپت میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی سے ستمبر کے دوران پیٹرول کی فروخت 2 فیصد کمی کے بعد 19 لاکھ ٹن اور ڈیزل کی کھپت 19 فیصد کمی کے بعد 18 لاکھ ٹن رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More